| کافروں نے قرآن کریم سے منہ موڑ لیا تو انھوں نے اپنے آپ کو ان تمام نعمتوں سے ازخود محروم کر لیا۔‘‘[1] علامہ شنقیطی رحمہ اللہ نے اس آیت کریمہ کے بارے میں فرمایا ہے: ’’اس آیت کریمہ کے مخالف مفہوم سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ غیر مسلم ایسے نہیں ہیں(یعنی وہ ان خصوصیات کے مستحق نہیں ہیں۔)‘‘[2] اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ کے مخالف مفہوم کی صراحت دوسرے مقامات پراس طرح کی ہے: ’’کہہ دیجیے: وہ ان کے لیے جو ایمان لائے، ہدایت اور شفا ہے، اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں ڈاٹ ہے اور وہ ان کے حق میں اندھا پن ہے۔‘‘[3] اور فرمایا: ’’اور ہم قرآن میں سے جو نازل کرتے ہیں وہ مومنوں کے لیے شفا اور رحمت ہے اور وہ ظالموں کو خسارے ہی میں زیادہ کرتا ہے۔‘‘[4] |
| Book Name | قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے |
| Writer | فضیلۃ الشیخ محمود بن احمد الدوسری |
| Publisher | مکتبہ دار السلام لاہور |
| Publish Year | |
| Translator | پروفیسر حافظ عبد الرحمن ناصر |
| Volume | |
| Number of Pages | 418 |
| Introduction |