Maktaba Wahhabi

136 - 523
میں کسی سے مشورہ کیا۔ پھر انہیں زندہ کیااور اس کے لیے کسی ایک سے مدد نہیں لی اور نہ ہی اس کے بارے میں کسی سے مشورہ کیا۔ پھران میں سے جن کو چاہا اپنی رحمت سے جنت میں داخل کیا، اور جن کو چاہا انہیں ان کے گناہوں کی وجہ سے آگ میں ڈالا۔ پھر اللہ تعالیٰ موحدین پر مہربانی فرمائیں گے۔ پھر اس نے اپنی طرف سے ایک فرشتہ کو پانی اور نور دیکر بھیجا۔وہ جہنم میں داخل ہوا، اور ان ہی لوگوں کے پاس گیا جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارادہ تھااور صرف انہی لوگوں کے پاس گیا جو دنیا سے اس حال میں نکلے ہوں کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی شریک نہ ٹھہرایا ہو۔ انہیں وہاں سے نکالا یہاں تک کہ انہیں جنت کے صحن میں لے کر آگیا۔پھر وہ دوبارہ اپنے رب کے پاس گیا، اور وہاں سے پانی اور نور لے کر آیا۔ وہ ان پر چھڑکا، وہ پانی صرف ان لوگوں کو ہی پہنچا جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارادہ تھا۔اور صرف انہی لوگوں کو پہنچاجو دنیا سے اس حال میں نکلے ہوں کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی شریک نہ ٹھہرایا ہو، اسے پانی کا یہ چھڑکاؤ پہنچا۔ پھر انہیں بھی نکالا یہاں تک کہ جنت کے آخری-پچھلے-حصہ میں پہنچادیا۔ پھر شفاعت کرنے والوں کواجازت دی گئی، انہوں نے ان کے لیے شفاعت کی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے اور شفاعت کرنے والوں کی شفاعت سے انہیں جنت میں داخل کیا۔‘‘ [1] حضرت یزید بن صہیب رحمہ اللہ کہتے ہیں میرا گزر جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ پر ہوا، وہ ایک حلقہ میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے سامنے حدیث بیان کررہے تھے۔ میں نے سنا آپ فرمارہے تھے کچھ لوگ جہنم سے نکالے جائیں گے۔ وہ کہتے ہیں: اس دن میں اس عقیدہ کا منکر تھا۔ میں نے کہا: اللہ کی قسم ! مجھے ان لوگوں پر تعجب نہیں ہے۔لیکن اے اللہ کے رسول کے صحابیو ! مجھے آپ پر تعجب ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنَ النَّارِ وَمَا ہُمْ بِخٰرِجِیْنَ مِنْہَا وَلَہُمْ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ ﴾(المائدہ: 37) ’’وہ چاہیں گے کہ آگ سے نکل جائیں مگر اُس سے نکل نہیں سکیں گے اور اُن کے لیے ہمیشہ کا عذاب ہے۔‘‘ (میرے اس ردّ اورسوال و جواب پر)مجھے آپ کے ساتھیوں نے جھڑکا۔ آپ ان میں سب سے بردبار اور حلیم مزاج تھے۔ انہوں نے کہا: اس آدمی کو چھوڑ دو۔ پھر آپ نے(میرا شبہ دور کرنے کے لیے) فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَوْ اَنَّ لَہُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّمِثْلَہٗ مَعَہٗ لِیَفْتَدُوْا بِہٖ مِنْ عَذَابِ یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ مَا تُقُبِّلَ مِنْہُمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌo یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنَ النَّارِ وَمَا ہُمْ بِخٰرِجِیْنَ مِنْہَا وَلَہُمْ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ ﴾(المائدہ: 36۔37)
Flag Counter