Maktaba Wahhabi

32 - 523
جائے اسے کتاب وسنت اور سلف صالحین کے اصول ومنہج پر پیش کرنا ضروری ہے۔ 37۔ صحابہ کرام سب کے سب سچے اور امانت دار ہیں، وہ اس امت کے سب سے افضل لوگ ہیں، ان کے ایمان اور فضیلت کی گواہی دینا دین کا ایک حصہ ہے، اور ان سے محبت کرنا دین وایمان کا ایک جزء ہے، اور ان سے بغض وعناد کفر ونفاق ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ان کے آپسی اختلاف کے بارے میں خاموشی واجب اور ان کی قدر ومنزلت گھٹا دینے والے امور سے اجتناب ضروری ہے۔ان میں سب سے افضل ابو بکر پھر عمر پھر عثمان پھر علی رضی اللہ عنہم اجمعین ہیں۔ انہیں خلفائے راشدین کے معزز لقب سے جانا جاتاہے۔اسی ترتیب مذکور کے بموجب ان کی خلافت کا اثبات کیا جانا چاہیے۔ 38۔ آل رسول اور ان کے اہل بیت سے الفت ومحبت اور ان سے عقیدت ودوستی، امہات المؤمنین، زوجات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و تکریم اور ان کے فضائل کی معرفت، اور ائمہ سلف سے محبت اور علماء اہل سنت ونیز ان کی بہترین پیروی کرنے والے لوگوں سے محبت اور بدعات اور خواہشات کے پجاریوں سے اجتناب دین کا ایک حصہ و جز ہے۔ 39۔ اﷲ کی راہ میں جہاد اسلام کی بلند چوٹی کی حثیت رکھتا ہے اور یہ قیامت تک جاری رہے گا۔ 40۔ بھلائی کی نشر واشاعت اور برائی کی روک تھام حسب منشا شریعت اسلام کا ایک عظیم ترین شعار ہے، اور اس کی اجتماعیت کی حفاظت کا سبب بھی یہ دونوں(امر بالمعروف اور نہی عن المنکر) حسب طاقت واجب ہے، اور اس میں مصلحت کا خیال رکھنا چاہیے۔
Flag Counter