Maktaba Wahhabi

336 - 523
تمہارا جی چاہے گا تم کو(ملے گی) اور جو چیز طلب کرو گے تمہارے لیے(موجود ہو گی)۔(یہ) بخشنے والے مہربان کی طرف سے میزبانی ہے۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے بارے میں فرماتے ہیں: ﴿إِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللّٰہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُونَo أُوْلَئِکَ أَصْحَابُ الْجَنَّۃِ خَالِدِیْنَ فِیْہَا جَزَائً بِمَا کَانُوا یَعْمَلُونَo﴾(الاحقاف: 13۔ 14) ’’ لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر وہ(اس پر) قائم رہے تو ان کو نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ وہ غمناک ہوں گے۔ یہی اہلِ جنت ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے(یہ) اس کا بدلا(ہے) جو وہ کیا کرتے تھے۔‘‘ 2۔ دوسري قسم: کافرو ملحد، کھلم کھلا منافق اور مشرک وہ لوگ ہیں جو پہلے پہل ہی جہنم میں چلے جائیں گے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس سے محفوظ و مامون رکھے۔موت کے وقت ملائکہ انہیں سزا دیتے ہیں اور جھاڑپلاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وَلَوْ تَرَی إِذْ یَتَوَفَّی الَّذِیْنَ کَفَرُوْا الْمَلآئِکَۃُ یَضْرِبُونَ وُجُوہَہُمْ وَأَدْبَارَہُمْ وَ ذُوقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِo ذَلِکَ بِمَا قَدَّمَتْ أَیْدِیْکُمْ وَأَنَّ اللّٰہَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدo﴾(الانفال: 50۔51) ’’کاش! کہ آپ دیکھتے ان کافروں کو، اس وقت جب فرشتے ان کی روحیں قبض کرتے ہیں، اور ان کے چہروں پر، اور سرینوں پر مار مارتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ:آگ کا عذاب چکھو، یہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی ہے، اور بیشک اللہ تعالی کسی پر ظلم کرنے والے نہیں ہیں۔‘‘ 3۔ تیسري قسم: کبیرہ گناہوں کے مرتکب افراد، جو اپنے اعمال کی وجہ سے عذاب کے مستحق ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ انہیں جہنم کی آگ سے پاک کرکے اپنی رحمت کی وجہ سے، یا اہل ِ شفاعت کی سفارش کی بنا پر، جن کواللہ تعالیٰ اس کی اجازت دیں گے-جنت کی طرف نکالیں گے۔ اس تیسرے پیرائے:(اے اللہ کے بندے ! اسلام کے بعد جنت کی بشارت ہو): میں بعض نسخوں میں ’’اسلام ‘‘کی جگہ ’’انتقام ‘‘ کا لفظ آیا ہے۔ یعنی جہنم کی آگ میں پاک ہونے کے بعد جنت کی بشارت ہو، یہی جملہ درست لگتا ہے، اور موقع محل کے لحاظ سے مناسب بھی ہے۔حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إذا دخلوا أہل الجنۃ الجنۃ، وأہل النار النار، قال اللّٰه برحمتہ: انظروا من کان في قلبہ حبۃ من خردل من إیمان، فأخرجوہ من النار۔ قال: فأخرجوا، و قد عادوا حمماً، فیلقون في نہر یسمی نہر الحیاۃ، فینبتون کما ینبت الغثاء في حمیل
Flag Counter