Maktaba Wahhabi

165 - 222
انسرضی اللہ عنہ سے ایک طویل حدیث مروی ہے،جس میں فرماتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے اور ہم بھی ساتھ روانہ ہوئے،صفیہ رضی اللہ عنہا آپ کے پیچھے سواری کی پشت پر سوار تھیں،آپصلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی جس کانام عضباء تھا کا پاؤں الجھ گیا،جس کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گرگئے اور صفیہ رضی اللہ عنہا بھی گرگئیں (دونوں کے جسم کا کچھ حصہ نمایاں ہوگیا)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوراً کھڑے ہوگئے اور صفیہ کو ستر سے چھپالیا ۔ (بخاری ومسلم) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے سیاہ فام عورت کا قصہ بیان فرمایا ہے،جس میں اس عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا :مجھے مرگی کے دورے پڑتے ہیں اور (بسااوقات)میں برہنہ ہوجاتی ہوں۔( بخاری ومسلم) عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،فرماتے ہیں:میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھاہواتھا،کچھ صحابہ بھی خدمت اقدس میں موجود تھے،اچانک ایک عورت آئی جو کچھ برہنہ تھی،ایک شخص نے اٹھ کر اس پر اپنا کپڑا ڈال دیا اور اسے اپنے ساتھ چمٹا لیا ،اس کے کچھ ساتھیوں کاکہنا ہے کہ وہ عورت اس کی بیوی تھی۔[1] حارث الغامدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:ایک عورت آئی،جس کا گریبان کھلاہوا تھا اور وہ رورہی تھی،اس نے اپنے ہاتھ میں پیالا اوررومال اٹھارکھاتھا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیالالے کر پانی پیا اور اس میں سے وضوء بھی کیا،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سراٹھایا اور فرمایا: اے میری بیٹی!اپنا گریبان ڈھانپ لو اور اپنے والد کے تعلق سے کوئی خوف یا اندیشہ نہ رکھو۔ حارث کاکہنا ہے:میں نے پوچھا :یہ عورت کون ہے؟لوگوں نے بتایا :یہ آپ کی بیٹی زینب رضی اللہ عنہا ہے۔ (طبرانی)
Flag Counter