Maktaba Wahhabi

201 - 222
ہیں میں اپنے والد کے ساتھ،سیدناابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضرہوا،آپ ہلکے بدن اور سفید رنگت والے آدمی تھے،میں نے اسماءرضی اللہ عنہا کودیکھاکہ وہ اپنے گُدے ہوئے ہاتھوں سے اپنے والد ابوبکررضی اللہ عنہ سے موزی چیزیں دورکررہی تھیں۔ (ابن سعداور ابن جریر فی تہذیب الآثاروغیرہ) جواب:اس کاجواب کئی وجوہ سے ممکن ہے: (۱)یحی بن معین قیس بن ابی حازم کے بارہ میں فرماتے ہیں کہ وہ ستانوے یا اٹھانوے ہجری میں فوت ہوئے،[1] جبکہ ابن حجرعسقلانی (تقریب التھذیب )میں ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارہ میں فرماتے ہیں :ان کا جمادی اولیٰ،۱۳ہجری میں انتقال ہوا ۔ اس تفصیل سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ قیس بن ابی حازم نے جس وقت اسماء کودیکھا، اس وقت وہ سنِ بلوغت کو نہیں پہنچے تھے،جس وقت وہ مدینہ آنے کیلئے نکلے اور ابھی راستے ہی میں تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انتقال فرماگئے،چنانچہ انہوں نے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی۔ [2] پھر ہم (تہذیب التہذیب )میں واردان کے ترجمہ کے حوالے سے بھی غافل نہیں رہ سکتے،جس کے مطابق ان پر جرح کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ ان کی کچھ احادیث ہیں جو کہ منکر ہیں ۔
Flag Counter