Maktaba Wahhabi

26 - 222
ایک صحیح حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بھی منقول ہے: (أقرب ما تکون من وجہ ربھا وھی فی قعر بیتھا)[1] یعنی: وہ عورت سب سے زیادہ اپنے رب کے چہرے کے قریب ہے ،جو اپنے گھر میں کسی اندرونی حصہ میں بیٹھی رہتی ہے۔ عن عبدﷲ بن مسعود رضی ﷲ عنہ عن النبی صلی االلّٰه علیہ وسلم قال :(إن أحب صلاۃ تصلیھا المرأۃ إلی ﷲ فی أشد مکان فی بیتھا ظلمۃ )[2] یعنی:عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو کسی عورت کی سب سے زیادہ وہ نماز پسند ہے،جو وہ اپنے گھر کے سب سے تاریک حصہ میں اداکرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام حمیدرضی اللہ عنہاسے فرمایا تھا :میں جانتاہوں کہ تمہیں میرے ساتھ نماز پڑھنا بہت پسند ہے،لیکن تمہاری وہ نماز زیادہ بہتر ہے جو تم اپنے گھر کے اندرونی کمرہ میں اداکرو،اس کے بعد وہ نماز ہے جو اپنے گھر کے کمرہ کے کسی بیرونی حصہ میں اداکی جائے،اس کے بعد وہ نماز ہے جو تم اپنی قوم کی مسجد میں اداکرو ،اس کے بعد وہ نماز ہے جو تم میری مسجد میں اداکرو۔ ام حمید نے یہ حدیث سن کر اپنے لئے،اپنے گھر کے اندر سب سے دور اور تاریک حصہ میں مسجد بنانے کا حکم دے دیا،چنانچہ وہ وہیں نماز پڑھتی رہیں،حتی کے اپنے پروردگار سے جاملیں۔ [3]
Flag Counter