Maktaba Wahhabi

87 - 222
سب اس بات پر متفق ہیں کہ بوڑھی عورتوں کیلئے اپنے چہروںسے پردہ ہٹائے رکھنا مباح ہے،لیکن اگر پردہ ہٹانے سے بچ جائیں توبہترہے۔ اس کے مقابلے میں اگرہم یوں کہیں کہ جوان عورتوں کیلئے بھی چہروں سے پردہ ہٹائے رکھنا مباح ہے ،البتہ اگر چہروں کوڈھانپ لیں تو مستحب اور مستحسن ہے،توپھر بوڑھی اور جوان میں کیافرق رہے گا؟اور آیتِ کریمہ میں بوڑھی عورتوں کی تخصیص کاکیا معنی ہوگا؟یہ تو ایک عبث بات ہوگی جس سے قرآنِ حکیم بری اورپاک ہے۔تو گویا یہ نصِ قرآنی جوان عورت کیلئے،چہرے کوڈھانپنا واجب قرار دے رہی ہے ۔ (۵) چہروں کوڈھانپے رکھنے کاعمل صحابیات کے مابین معروف تھا،اورقرآن پاک اُنہی کی زبان میں نازل ہوا تھا،ہردوراورعلاقے میں مؤمن عورتوں کاعمل چہروںاور ہاتھوں کوڈھانپنے پرمسلسل قائم رہا،حتی کہ چودھویںصدی ہجری نمودار ہوئی،جس میں منحوس استعمار نے اسلامی خطوں پر ڈیرے ڈال دیئے(اور کچھ مسلمان اسی استعمار کی بولی بولنے لگے)حالانکہ مسلمان عورتوں کا ہردورمیں تسلسل کے ساتھ، اپنے چہروں اور ہاتھوں کووجوباً ڈھانپنے کاعمل،استحباب کے قول پر ضربِ کاری کا کام کرتاہے۔
Flag Counter