Maktaba Wahhabi

45 - 292
ایمان کے لباس کو اتار دیا۔‘‘ 6 اللہ کی معیت خاص طور پر اسے حاصل ہوگی : (إِنَّ اللّٰہَمَعَ الصَّابِرِينَ) (البقرۃ:153) ’’بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘ (وَإِنَّ اللّٰہَلَمَعَ الْمُحْسِنِينَ) (العنکبوت:69) ’’ اور بلاشبہ اللہ یقینا نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘ یہ اللہ کا ساتھ دنیا و آخرت میں ہر چیز سے بہتر اور نفع بخش ہے۔ 7 اللہ تعالیٰ کے اچانک پکڑ کرنے کا تصور دل میں بٹھائے کہ میں غفلت میں پڑا رہا اور اللہ نے اچانک پکڑ کر لی اور میری جدائی کا وقت قریب آگیا۔ کتنا مشکل وقت ہوگا، کتنی حسرتیں اور ارمان دلوں میں رہ جائیں گے اور کہیں جہنم کا شکار نہ ہو جاؤں۔ 8 برے خیالات سے اپنے آپ کو روکے رکھے۔ جب دل میں آئیں تو فوراً جھٹک دے اور انھیں دل میں جگہ نہ دے کیونکہ یہی خیالات خواہشات کی صورت اختیار کر لیتے ہیں، پھر مضبوط ہو کر سوچ اور فکر بن جاتے ہیں۔ پھر ارادہ اور بالآخر عزم کی صورت اختیار کر جاتے ہیں۔ 9 ان تعلقات کو ختم کرنا جو خواہشات کی موافقت کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ یہ مطلب نہیں کہ بالکل خواہش پیدا نہ ہو بلکہ خواہشات کو اس طرف پھیر دے جو اس کے لیے نفع بخش ہوں اور اللہ کی خوشنودی حاصل ہو۔ بے شک یہ چیز برائی کو نیکی میں استعمال کرنے کے لیے قوت مدافعت پیدا کرتی ہے، علم اگر اللہ کے لیے نہیں ہوگا تو وہ نفس اور خواہش کے لیے ہوگا، عمل اگر اللہ کے لیے نہیں ہوگا تو ریا اور نفاق کے لیے ہوگا، مال اگر اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کرے گا تو شیطان کی اطاعت میں خرچ کرے گا اور طاقت اگر اللہ کے لیے خرچ نہیں کرے گا تو اللہ کی نافرمانی میں خرچ کرے گا۔ 10 اللہ کی آیات میں غور و فکر جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے سوچ و بچار کا حکم دیا ہے۔ جب یہ چیزیں اس کے دل پر غالب ہو جائیں گی تو وہ شیطان کی چالوں پر غالب
Flag Counter