Maktaba Wahhabi

56 - 292
نے فرمایا : ’’ دیکھو! ’’یہ مچھر مارنے کا پوچھتا ہے حالانکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کو قتل کرچکے ہیں۔‘‘ میرے ساتھ بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا… احرام کی حالت میں کچھ لوگ میرے پاس آئے جو ڈکیتی اور قتل و غارت میں مشہور تھے۔ مجھ سے پوچھنے لگے کہ احرام کی حالت میں کھٹمل کو مارا جا سکتا ہے…؟ میں نے کہا: کتنے تعجب کی بات ہے، تم قتل و غارت گری کرتے ہو جسے اللہ نے حرام کیا ہے اور مجھ سے احرام میں کھٹمل کو مارنے کا سوال کرتے ہو۔ مقصود یہ ہے کہ معصیت کی اقسام میں صبر کا شدید اور دشوار ہونا نافرمانی کے داعی کے قوی اور ضعیف ہونے کے اعتبار سے ہوتا ہے۔ علی رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا جاتا ہے کہ صبر تین ہیں: 1 مصیبت پر صبر 2 اطاعت پر صبر 3 نافرمانی سے پرہیز پر صبر
Flag Counter