Maktaba Wahhabi

85 - 292
سیّدناعمر رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے : ’’اگر صبر اور شکر دو اونٹ ہوتے تو میں پرواہ نہ کرتا کہ کس پر سوار ہو جاؤں۔‘‘ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں لقمان علیہ السلام سے کسی نے سوال کیاکہ کون سی چیز سب سے زیادہ بہتر ہے…؟ انھوں نے جواب دیا : ’’صبر، جس کے بعد ایذاء کو پیچھے نہ لگایا جائے۔‘‘ پھر سوال کیا لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے…؟ جواب دیا : ’’جو اس چیز پر راضی ہو جائے جو اسے دی جائے۔‘‘ پوچھا گیا لوگوں میں سب سے بڑا عالم کون سا ہے…؟ جواب دیا : ’’جو لوگوں کے علم سے سیکھے۔‘‘ مال اور علم کے خزانوں میں سب سے بہتر خزانہ کونسا ہے وہ مومن عالم اگر وہ اپنے پاس بھلائی کو تلاش کرے تو پائے اگر اپنے پاس نا پائے تو اپنے آپ کو روک لے۔ عبید بن عمیر فرماتے ہیں: ’’بے صبری یہ نہیں ہے کہ آنکھوں سے آنسو بہیں اور دل غم زدہ ہو بلکہ بے صبری یہ ہے کہ زبان سے برے الفاظ نکالے جائیں اور بدگمانی کی جائے۔‘‘
Flag Counter