Maktaba Wahhabi

122 - 222
ہوگئے تھے،اور ان کی یہ حدیث کبر سنی کے دور کی ہے، جب وہ تلقین قبول کیا کرتے تھے ۔ اگریہ مان لیاجائے کہ زینب کا چہرہ کھلا ہوا تھا تو یہ حدیث نزولِ حجاب سے قبل پر محمول کی جائے گی ،بلکہ سیاقِ حدیث میں اس جانب اشارہ موجود ہے کہ یہ واقعہ ہجرت سے قبل کا ہے ،اور ہمارے اس جواب کی تقویت اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ زینب رضی اللہ عنہا کا حجۃ الوداع سے قبل انتقال ہوگیا تھا۔ ابن عساکر نے یہ بات نقل کرکے ابوزرعہ الرازی سے اس کی اور ایک دوسری روایت کی سند کی صحت نقل فرمائی ہے ،وہ دوسری روایت بطریق منیب بن مدرک بن منیب عن ابیہ عن جدہ ہے،[1]فرماتے ہیں :میں نے اپنی جاہلیت کے دورمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ فرمارہے تھے :(قولوا لاإلٰہ إلا ﷲ تفلحوا )یعنی :لاإلٰہ إلا اللہ کہو ،تم فلاح پاجاؤگے۔لوگو ںنے یہ سن کر بڑی بدسلوکی کی،حتی کہ کچھ لوگوں نے آپصلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منہ کرکے تھوک ڈالا…اس کے بعد حارث الغامدی والے مذکورہ متن والا مضمون ہے،اس میں زینب کے آنے کا بھی ذکر ہے،لیکن نہ تو گریبان کھلا ہونے کا بیان ہے نہ نبیصلی اللہ علیہ وسلم کا ڈھانپنے کا حکم ۔ پھر فرماتے ہیں:اسے کتب ثلاثہ نے روایت کیا ہے،اور انہوں نے یہ حدیث، مدرک بن حارث الأزدی کے بارہ میں روایت کی ہے،جوپہلے گذرچکی،پھر غامدی کی مذکورہ حدیث نقل فرمائی۔[2]
Flag Counter