Maktaba Wahhabi

158 - 222
امام شاطبی رحمہ اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ایک فرمان نقل فرمایا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:میں اپنے بعد اپنی امت پر تین چیزوں سے ڈرتاہوں،صحابہ کرام نے پوچھا:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کیاہیں؟توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں عالم کی لغزش ،ظالم کے فیصلے اورایسے شخص کی خواہش یا بدعت سے ڈرتاہوں جس کی بات مانی جاتی ہو۔[1] امام شاطبی نے یہ باتیں امیرالمؤمنین عمر،ابودرداء اور سلمان فارسی رضی اللہ عنہم کے قول سے بھی نقل فرمائی ہیں،معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ اپنے خطبہ میں اکثر فرمایا کرتے تھے: عالم کی غلطی سے بچو،عبداللہ بن عباسرضی اللہ عنہماکا قول ہے: ان لوگوں کیلئے ہلاکت ہے جو عالم کی غلطی کے باوجود اس کی پیروی کرتے ہیں۔ مجاہد،حَکم بن عتیبہ اور امام مالک رحمھم اللہ فرمایا کرتے تھے: اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں ہر شخص کی بات لی بھی جاسکتی ہے اورچھوڑی بھی جاسکتی ہے،سوائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے۔ امام شاطبی فرماتے ہیں:یہ تمام اقوال اور اس قسم کے دیگر اقوال،اس بات کی دلیل ہیں کہ عالم کی غلطی سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے،اکثر اس غلطی کا ارتکاب اس وقت ہوتا ہے جب وہ اپنے اجتہادی امر میں شریعت کے مقاصد سے غفلت کا شکار ہوجائے۔[2] جن اساطینِ علم نے اپنے کندھوں پر،شریعت پر وارد ہونے والے شبہات کے ازالہ کی ذمہ داری اٹھارکھی ہے،انہوں نے چہرے کی بے پردگی کے قائلین پر علمی رد قائم کرکے ان کی گرفت میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی،ان کے اس تعاقب میں وہ علم ہے جو ہرپیاسے کی سیرابی اورہر مریض کی شفاء کاذریعہ بن سکتاہے،ان کی اس مسلسل اور
Flag Counter