Maktaba Wahhabi

189 - 222
- حجاب مسلمانوں کیلئے،صنعتی طورپر ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ کھڑاہونے میں رکاوٹ ہے۔ - حجاب عورت کی مرد کے ساتھ مساوات کی نفی ہے۔ - حجاب کا مطلب یہ ہے کہ عورت اعتماد کے قابل نہیں ہے۔ - بعض اوقات ایک شخص کسی باپردہ خاتون کودیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ بہت خوبصورت ہوگی،لیکن جب وہ چہرے سے نقاب اٹھاتی ہے تو انتہائی بدصورت ہوتی ہے۔ - ہرممنوع چیز مرغوب ہوتی ہے،چنانچہ جب عورت حجاب کرکے اپنے چہرے کوچھپائے گی تومرد اور زیادہ اس کی طرف دیکھنے کی رغبت رکھے گا۔ - حجاب والی عورت کا پاؤں بھی پھسل سکتا ہے ۔ - حجاب سے عورت سورج کی شعاؤں سے چھپی رہتی ہے حالانکہ سورج کی شعائیں صحت کیلئے مفید ہیں۔ - حجاب عورت کی شخصیت اورپہچان کو مخفی رکھنے کا سبب ہوسکتاہے،جس سے حقوق کے ضیاع کاامکان پیداہوجاتاہے۔ - جن معاشروں میں بے پردگی عام ہے،ان میں کسی عورت کا حجاب اختیارکرنا لباسِ شہرت ہوگا ۔ - جن معاشروںمیں بے پردگی کورواج حاصل ہے،ان میں ترکِ حجاب کسی فتنہ کا باعث نہیں ہوگا ۔ - جن معاشروں میں بے پردگی عام ہے،ان میں بے پردگی کامعاملہ ایک اجتماعی عادت اور عرفِ عام کی حیثیت اختیار کرجاتاہے۔ - کبھی کبھی خاتون چھپے رہنے کی غرض سے حجاب اختیار کرتی ہے،چنانچہ حجاب کی آڑ میں مجرمانہ سرگرمیاں بھی اداہوسکتی ہیں۔
Flag Counter