Maktaba Wahhabi

208 - 222
 شرعاً وعرفاً خمار سے مراد وہ کپڑا ہے جوعورت کے چہرے،گردن،گریبان اور سینے کوڈھانپ لے،جس کی صورت یہ ہے کہ عورت خمار اپنے سر پہ ڈال کر گردن پر لپیٹ لے اور بقیہ کپڑا اپنے چہرے، سینے اورگریبان پر ڈال لے۔  راسخین فی العلم علماء کا منہج یہ ہے کہ وہ متشابہ کو محکم پر پیش کرتے ہیں، نیز مؤمنین کا طریقہ اورمنہج یہی ہے کہ وہ اختلافی مسائل کو کتاب وسنت کے ظاہر پر پیش کرتے ہیں ۔  پردہ کا حکم دینے والے کتاب وسنت کے نصوص کا،ذہنی آراء اورعقلی افتراضات کے ساتھ معارضہ جائز نہیں ہے،اللہ تعالیٰ نے فرمایا:[فَلَا تَضْرِبُوْا اللّٰه الْاَمْثَالَ۝۰ۭ] یعنی: اللہ تعالیٰ کیلئے اپنی عقل اوررائے سے مثالیں بیان مت کرو۔ لہذا شرعی نصوص کے سامنے جھک جانا اور انہیں تسلیم کرلینا ہی اصل فریضہ ہے۔ آخر میں اللہ تعالیٰ سے گڑگڑاکر دعاکرتاہوں کہ وہ میری اس کوشش کو اپنی رضاء کیلئے خالص بنادے اور مسلمانوں کیلئے نافع بنادے،اس رسالہ میں جوجو درست باتیں ہیں وہ محض اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں،اورجو غلط باتیں ہیں وہ میری نفس کی طرف سے اور شیطان کی طرف سے ہیں،اللہ تعالیٰ اور اس کارسول صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بری ہیں۔وصلی ﷲ وسلم علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین. کتبہ /علی بن عبداللہ النمی
Flag Counter