Maktaba Wahhabi

196 - 338
۳۷۔ مغربی میڈیا [ریڈیو، ٹی وی اور اخبارات] میں معاوضے پر چند منٹ ہائر کیے جائیں جن میں اسلام اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مواد پیش کیا جائے۔ ۳۸۔ مدینہ منورہ میں مرکز خدمۃ السنہ و السیرۃ کی طرح سیرت نگاری پر خصوصی مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے جن میں تیار کی جانے والی کتب کا انگلش اور دیگر مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی کروایا جائے۔ ۳۹۔ انٹرنیٹ پر سیرت سائیٹس قائم کی جائیں، محاسنِ اسلام اور اخلاقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کتب، آڈیو اور ویڈیو کیسٹس و سیڈیز کی عام نشر و اشاعت کا اہتمام کیا جائے۔ ۴۰۔ دعوتی و تبلیغی اور تعلیمی مقابلوں خصوصاً سیرت نگاری و سیرت بیانی کے مقابلوں کا بھرپور مالی تعاون کیا جائے۔[1] ۴۱۔ ہر سطح کے تمام مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے اور ناموسِ رسالت کے درپے ہونے والوں کے خلاف بھرپور و پر امن احتجاج کریں جو کہ تشدد و تخریب کاری اور گھیراؤ جلاؤ سے قطعاً خالی ہو۔ اسلامی حکومتیں، سرکاری و غیر سرکاری ادارے، علمی و ثقافتی اور دینی و صحافتی تنظیمیں، سربرآوردہ شخصیات اور تمام مراکزِ اسلامیہ اپنے اپنے انداز سے احتجاج کریں۔ ۴۲۔ احتجاجی مقالات و مضامین لکھے جائیں۔ ریڈیو، ٹی وی اور سیٹلائیٹ چینلز پر احتجاجی پروگرام پیش کیے جائیں اور ان لوگوں کی بھرپور مذمت کی جائے جنھوں نے ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہاتھ ڈالا ہے۔ چنانچہ سعودی عرب کی وزراء کیبنٹ نے سخت مذمت کی، سعودی مجلسِ شوریٰ نے ان کے اس ہتک آمیز رویے پر سخت احتجاج کیا تھا اور رابطۂ عالمِ اسلامی نے بھی ان کے
Flag Counter