Maktaba Wahhabi

217 - 338
آج تک صرف شقی و بدبخت لوگوں ہی کا شیوہ رہا ہے، وہ زبان سے کسی کا مذاق اڑائیں یا قلم سے تمسخر کریں یا چاہے اپنے افعال و کرتوتوں سے کسی کی تضحیک کریں ہر کام کا صدور صرف اہلِ شقاوت ہی سے ہوگا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں یہود و نصاریٰ کی شرارتوں اور کرتوتوں میں سے یہ بات بھی ذکر فرمائی ہے کہ انھوں نے تو اللہ تعالیٰ کی ذاتِ گرامی کو بھی معاف نہیں کیا تھا۔ انھوں نے تو اللہ تعالیٰ اور اس کی آیات کے بارے میں بھی ہرزہ سرائیاں کیں اور اپنے کرتوتوں کی شامت میں پکڑے گئے۔ چنانچہ سورۃ المائدۃ میں ارشادِ الٰہی ہے : { وَ قَالَتِ الْیَھُوْدُ یَدُ اللّٰہِ مَغْلُوْلَۃٌ غُلَّتْ اَیْدِیْھِمْ وَ لُعِنُوْا بِمَا قَالُوْام٭ بَلْ یَدٰہُ مَبْسُوْطَتٰنِ یُنْفِقُ کَیْفَ یَشَآئُ وَ لَیَزِیْدَنَّ کَثِیْرًا مِّنْھُمْ مَّآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ طُغْیَانًا وَّ کُفْرًا وَ اَلْقَیْنَا بَیْنَھُمُ الْعَدَاوَۃَ وَ الْبَغْضَآئَ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ کُلَّمَآ اَوْقَدُوْا نَارًا لِّلْحَرْبِ اَطْفَاَھَا اللّٰہُ وَ یَسْعَوْنَ فِی الْاَرْضِ فَسَادًا وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ} [المائدۃ: ۶۴] ’’اور یہود کہتے ہیں کہ اللہ کا ہاتھ (گردن سے ) بندھا ہوا ہے (یعنی اللہ بخیل ہے) انہیں کے ہاتھ باندھے جائیں اور ایسا کہنے کے سبب ان پر لعنت ہو۔ (اس کا ہاتھ بندھا ہوا نہیں ) بلکہ اُس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں وہ جس طرح (اور جتنا) چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور (اے نبی!) یہ (کتاب) جو آپ کے رب کی طرف سے آپ پر نازل ہوئی اس سے اُن میں سے اکثر کی شرارت و انکار اور بڑھے گا۔ اور ہم نے اُن میں عداوت اور بغض قیامت تک کے لیے ڈال
Flag Counter