Maktaba Wahhabi

70 - 338
اس کی وجہ یہ بتائی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے کا دوسرا کوئی تھا ہی نہیں کہ جسے پہلے نمبر پر لایا جاتا۔ ۱۹۔ برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے کہا: ’’اسلام ایک ایسا عظیم مذہب ہے جس کی پیروی میں انسان کے لیے خیر و برکت ہے۔‘‘ ۲۰۔ ’’سیرتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ نامی کتاب کی امریکی مصنفہ کیرن آرم اسٹرانگ نے لکھا ہے: ’’نائین الیون کے بعد مخالفینِ اسلام نے ان قرآنی آیات کے حوالے پیش کیے جن میں جارحیت پسندانہ رویہ جھلکتا ہے اورانھیں تشدّد و دہشت گردی کی دلیل بنایا۔ ایسے ہی تورات و انجیل میں بھی جارحیت پسندی کے حوالے ملتے ہیں انھیں تو کوئی ناقد نشانہ نہیں بناتا؟ اور پھر عیسائی سربوں نے سربرینیکا میں آٹھ ہزار مسلمانوں کا قتلِ عام کیا تب تو کسی نے عیسائیت کے بارے میں یہ فتویٰ نہیں دیا کہ یہ مذہب امنِ عالم کے لیے بڑا خطرہ ہے!!‘‘ ۲۰۔ معروف کتاب ’’انسا ئیکلوپیڈیا برٹانیکا‘‘ میں لکھا ہے : ’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مذہب حقیقتاً دین ابراہیم علیہ السلام کا احیاء تھا۔ قانون ساز، ماہرِ حرب، منتظم اور جج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کے مختلف پہلو تھے۔ خوفناک قبائلی تعصّب کا خاتمہ، عورتوں کو ان کے حقوق خصوصاً وراثت میں حصہ دلانا اور دختر کشی کا خاتمہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم اصلاحات ہیں۔‘‘ اس سلسلہ میں بہت ساری شہادتیں اور گواہیاں ذکر کی جاسکتی ہیں لیکن اس سے بات بہت طویل ہوجائے گی۔ بعض اہلِ علم نے تو اس موضوع پر مستقل
Flag Counter