Maktaba Wahhabi

136 - 253
أَأَنتَ فَعَلْتَ هَـٰذَا بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ ﴿٦٢﴾ قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَـٰذَا فَاسْأَلُوهُمْ إِن كَانُوا يَنطِقُونَ ﴿٦٣﴾ فَرَجَعُوا إِلَىٰ أَنفُسِهِمْ فَقَالُوا إِنَّكُمْ أَنتُمُ الظَّالِمُونَ ﴿٦٤﴾ ثُمَّ نُكِسُوا عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَـٰؤُلَاءِ يَنطِقُونَ ﴿٦٥﴾ قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللّٰهِ مَا لَا يَنفَعُكُمْ شَيْئًا وَلَا يَضُرُّكُمْ ﴿٦٦﴾ أُفٍّ لَّكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللّٰهِ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿٦٧﴾ قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانصُرُوا آلِهَتَكُمْ إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ ﴿٦٨﴾ قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ ﴿٦٩﴾ وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ ﴿٧٠﴾) (سورۃ الانبیاء: آیت 58 تا 70) یعنی: ’’آپ (علیہ السلام) نے ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے، مگر ان کے بڑے کو چھوڑ دیا تاکہ اس کی طرف متوجہ ہو سکیں۔ کہنے لگے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ حشر کس نے کیا؟ بڑا ظالم ہے کوئی، بعض نے کہا ہم نے ایک ابراہیم نامی نوجوان کو سنا ہے کہ ان کے بارے میں کچھ کہتا رہتا ہے۔ سب کہنے لگے، اس کو لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ لوگ اس کا حشر دیکھ لیں، انہوں نے پوچھا ’’اے ابراہیم! ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کاروائی تو نے کی ہے؟‘‘ فرمایا: ’’بلکہ ان کے اس بڑے نے یہ کیا ہے اگر بولتے ہیں تو پوچھ کر دیکھ لو‘‘ بس اپنے جی میں قائل ہو گئے اور کہنے لگے ’’یار ظالم تو تم خود ہی ہو‘‘ پھر اپنے سروں کے بل اوندھے ہو گئے اور کہنے لگے ’’آپ جانتے تو ہیں کہ یہ بول نہیں سکتے‘‘ فرمایا: ’’پھر کیا اللہ کے علاوہ تم ان کی عبادت کرتے ہو، جو تمہیں کچھ نفع نہ دیں اور نہ ہی نقصان؟ تف ہے تم پر اور ان پر، جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو، کیا تمہیں اتنی سی عقل بھی نہیں؟‘‘ کہنے لگے ’’اسے جلا دو اور اپنے خداؤں کی مدد کرو اگر کر سکتے ہو تو‘‘ ہم نے فرمایا: ’’اے آگ! تو ٹھنڈی ہو جا اور ابراہیم (علیہ السلام) کے لیے سلامتی والی بن جا‘‘ گو انہوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کا برا چاہا لیکن ہم نے انہیں ناکام کر دیا‘‘۔
Flag Counter