Maktaba Wahhabi

241 - 253
ترجمہ: ’’ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب بھی تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک دو رکعتیں پڑھ نہ لے‘‘۔ سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں مسجد نبوی میں کھڑا تھا، کسی نے مجھے کنکری ماری، کیا دیکھتا ہوں کہ وہ عمر رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے مجھے فرمایا: وہ دو آدمی میری طرف بھیجو، میں نے بھیجا تو آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ تم کون ہو؟ وہ کہنے لگے، ہم طائف سے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ((لو كُنْتُما مِن أهْلِ البَلَدِ لَأَوْجَعْتُكُما، تَرْفَعانِ أصْواتَكُما في مَسْجِدِ رَسولِ اللّٰهِ صلي اللّٰه عليه وسلم))[1] ’’اگر تم اس شہر سے ہوتے تو میں تمہیں سزا دیتا، تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں اپنی آواز بلند کرتے ہو؟ معلوم ہوا مساجد میں فضول باتیں کرنا منع ہے۔ اسی طرح کاروباری گفتگو کرنا اور اعلان کرنا بھی منع ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رضي اللّٰه عنه قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلي اللّٰه عليه وسلم مَن سَمِعَ رَجُلًا يَنْشُدُ ضالَّةً في المَسْجِدِ فَلْيَقُلْ لا رَدَّها اللّٰهُ عَلَيْكَ فإنَّ المَساجِدَ لَمْ تُبْنَ لِهذا)) [2] ترجمہ: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی کسی آدمی کو سنے کہ وہ مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کر رہا ہو تو وہ کہے کہ اللہ کرے آپ کو نہ ملے، کیونکہ مساجد اس لیے تو نہیں بنائی گئیں‘‘۔
Flag Counter