Maktaba Wahhabi

243 - 253
معلوم ہوا کہ مساجد میں اعتکاف بیٹھنا بھی مسنون ہے، سیرتِ ابراہیم علیہ السلام اور ملتِ حنیفیہ میں شامل ہے۔ اعتکاف کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین میں سے بعض حاضر خدمت ہیں۔ ((عَنْ عَائِشَةَ أنَّ النبيَّ كانَ يَعْتَكِفُ العَشْرَ الأواخِرَ مِن رَمَضانَ حتّى تَوَفّاهُ اللَّهُ، ثُمَّ اعْتَكَفَ أزْواجُهُ مِن بَعْدِهِ)) [1] ترجمہ: ’’سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کرتے حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے فوت کر لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات ان کے بعد اعتکاف بیٹھتی تھیں‘‘۔ ((وَعَنْهَا قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَّعْتَكِفَ صَلَّى الْفَجْرَ ثُمَّ دَخَلَ مُعْتَكَفَه)) [2] ترجمہ: ’’سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کرنے کا ارادہ کرتے تو فجر کی نماز پڑھتے اور پھر اعتکاف گاہ میں داخل ہو جاتے‘‘۔ ((وَعَنْهَا قَالَتْ اِنْ كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلي اللّٰه عليه وسلم لَيُدْخِلُ عَلَيَّ رَأْسَهُ وهو في المَسْجِدِ، فَأُرَجِّلُهُ، وكانَ لا يَدْخُلُ البَيْتَ إلّا لِحاجَةٍ إذا كانَ مُعْتَكِفًا)) [3] ترجمہ: ’’عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں اعتکاف کی حالت میں میری طرف اپنا سر داخل کرتے تو میں ان کے سر میں کنگھی کرتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں سخت ضرورت کے علاوہ داخل نہ ہوتے‘‘۔
Flag Counter