Maktaba Wahhabi

195 - 292
3۔ حدیث: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار صحابہ سے فرمایا: ((انکم ستجدون اثرہ شدیدۃ فاصبروا حتی تلقوا اللّٰہ ورسولہ فانی علی الحوض، قالوا: سنصبر۔))[1] ’’تم (میرے بعد) شدید حق تلفی دیکھو گے۔ اس پر تم صبر کرنا حتیٰ کہ تم اللہ اور اس کے رسول سے جا ملو۔ میں (تمہیں قیامت کے دن) حوض پر ملوں گا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا: ہم صبر کر لیں گے۔‘‘ 4۔حضرت زبیر بن عدی فرماتے ہیں کہ ہم حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کے سامنے حجاج (کے مظالم) کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا: ’’اللہ سے ڈرتے رہو اور صبر کرو، کیونکہ کوئی سال ایسا نہیں کہ اس کے بعد والا اس سے سخت نہ ہو۔ حتیٰ کہ قیامت قائم ہو جائے۔‘‘[2] 5۔حضرت عمرو بن شعیب رحمۃ اللہ علیہ اپنے باپ سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((اذا جمع اللّٰہ الخلائق نادی مناد: این اہل الصبر؟ قال: فیقوم ناس وہم یسیر، فینطلقون سراعا الی الجنۃ فلیقاہم الملائکۃ فیقولون: انا نراکم سراعا الی الجنۃ فمن انتم؟ فیقولون: نحن اہل الصبر، فیقولون: وما کان صبرکم؟ فیقولون: کنا نصبر علی طاعۃ اللّٰہ، وکنا نصبر عن معاصی اللہ، فیقال لہم: ادخلوا الجنۃ فنعم اجر العالمین۔))[3]
Flag Counter