Maktaba Wahhabi

83 - 292
’’ہم سے دور چلا جا، تو مومن نہیں ہے۔‘‘[1] خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور اس کی تعریفیں کرنے لگے، کسی نے کہا پھر آپ نے طلاق کیوں دی؟ انھوں نے کہا میں نے کسی شک یا اس میں پائی جانے والی برائی نہیں بلکہ اس وجہ سے طلاق دی ہے وہ کبھی میرے پاس بیمار نہیں ہوئی۔‘‘[2] ایک حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اللہ تعالیٰ بندے کے حق میں جو بھی فیصلہ کرتا ہے وہ اس کے لیے بہتر ہوتا ہے۔ اگر اس کو فراخی پہنچتی ہے تو شکر کرتا ہے، اگر تکلیف پہنچتی ہے تو صبر کرتا ہے اور یہ اس کے لیے بہتر ہوتا ہے۔‘‘ دوسری روایت میں ہے مومن کی ہر حالت بہتر ہے، اگر فراخی پہنچتی ہے شکر کرتا ہے، اگر تنگی پہنچتی ہے تو صبر کرتا ہے اور وہ اس کے لیے بہتر ہوتی ہے۔‘‘[3]
Flag Counter