Maktaba Wahhabi

56 - 222
ام سلمہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں:ہم حالتِ احرام میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتیں،اور جب کسی اجنبی مرد کے گذرنے کی آہٹ محسوس کرتیں توہرعورت اپنی چادر ،اپنے سرپہ ڈال کر ،چہرہ پر لٹکالیتی۔ وعن عائشۃ رضی االلّٰه عنھا قالت :(کنا مع النبی صلی االلّٰه علیہ وسلم ونحن محرمون،فإذا لقینا الراکب أرسلنا ثیابنا من فوق رؤوسنا علی وجوھنا، فإذا جاوزنا رفعناھا [1]۔ ترجمہ:عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں:ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ،احرام کی حالت میں ہوتیں، اور جب کسی اجنبی سوار کے گذرنے کی آہٹ محسوس ہوتی توہم اپنا کپڑا سروں کے اوپر سے چہروں پر لٹکالیاکرتیں،اور جب وہ اجنبی گذرجاتا توہم اپنا کپڑا اٹھالیاکرتیں۔ عبدالرحمن بن ابی الحسن سے مروی ہے،فرماتے ہیں :ایک بار ابوحازم ،کچھ عبادت گذاروں کی ایک جماعت کے ساتھ کہیں جارہے تھے،راستے میں ایک نوجوان عورت کودیکھا،جو اپنے دوپٹہ میں ڈھکی چھپی تھی ،لوگ اس کے حسن وجمال سے مبہوت ہوکر ،کن اکھیوں سے اس کی طرف جھاک رہے تھے،ابوحازم نے اس عورت کو نصیحت دیتے ہوئے فرمایا اپنے دوپٹہ کو اپنے گریبان تک لٹکالو؛کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: [ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِہِنَّ عَلٰي جُيُوْبِہِنَّ۝۰۠ ](النور:۳۱) ترجمہ: اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں …۔ اور اللہ تعالیٰ کے فرمان: [وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَہُنَّ اِلَّا لِبُعُوْلَتِہِنَّ اَوْ اٰبَاۗىِٕہِنَّ اَوْ اٰبَاۗءِ بُعُوْلَتِہِنَّ اَوْ اَبْنَاۗىِٕہِنَّ اَوْ اَبْنَاۗءِ بُعُوْلَتِہِنَّ اَوْ اِخْوَانِہِنَّ اَوْ بَنِيْٓ اِخْوَانِہِنَّ اَوْ بَنِيْٓ اَخَوٰتِہِنَّ اَوْ نِسَاۗىِٕہِنَّ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُہُنَّ اَوِ التّٰبِعِيْنَ غَيْرِ اُولِي الْاِرْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِيْنَ لَمْ يَظْہَرُوْا عَلٰي عَوْرٰتِ النِّسَاۗءِ۝۰۠ ] (النور:۳۱)[2]
Flag Counter