Maktaba Wahhabi

162 - 338
کھانے والے اور خود شرابِ خانہ خراب پر ۔[1] ایک حدیث کی رو سے انہی دس پر خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لعنت فرمائی ہے۔[2] ۶۱۔ مردوں کا لباس پہننے والی عورت اور عورتوں کا لباس پہننے والا مرد۔[3] ۶۲، ۳۶۔ مردوں سے مشابہت پیدا کرنے والی عورت اور عورتوں سے مشابہت کرنے والے مرد۔ [زنخے] [4] وہ عورت جو مردوں کی سی چال، ڈھال، رنگ ڈھنگ اور انداز اختیار کرے۔[5] ایک حدیث میں رنخوں پر نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لعنت فرمائی ہے۔[6] ایک دوسری حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف ان پر لعنت فرمائی ہے بلکہ انھیں گھروں سے نکال باہر کرنے کا حکم بھی فرمایا ہے۔[7] ایک حدیث کی رو سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس پر لعنت فرمائی ہے۔[8] ۶۴، ۶۵۔ حلالہ کرنے والا [کرائے کا سانڈ] اور حلالہ کروانے والا [سابقہ شوہر] [9] ایک حدیث کی رو سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ان پر لعنت فرمائی ہے۔[10]
Flag Counter