Maktaba Wahhabi

163 - 338
۶۶۔ قبروں کی بکثرت زیارت کرنے والی عورتیں۔[1] ۶۷۔ جس نے حرمِ نبوی [مدینہ منورہ] میں کسی بدعت کو ایجاد کیا۔ ۶۸۔ جس نے کسی بدعتی کو پناہ دی اس پر اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتے اور تمام انسانوں کی لعنت ہوگی۔[2] ۶۹، ۷۰۔ جو شخص اہلِ مدینہ منورہ پر ظلم کرے اور انھیں ڈرائے دھمکائے اور ہراساں کرے اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت و غضب ہے اور اس کی کوئی فرض و نفل نماز قبول نہیں کی جائے گی۔[3] ۷۱۔ جو شخص قصاص [حدودِ الٰہی] کے نفاذ کو روکنے کا باعث بنے یا کوئی رکاوٹ ڈالے اس پر بھی ان تینوں [اللہ، فرشتوں اور تمام انسانوں ] کی لعنت ہے اور اس کی کوئی فرض و نفل نماز قبول نہیں کی جائے گی۔[4] ۷۲۔ جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی کو گالی دی۔[5] ۷۳۔ یہ تو وہ لوگ تھے جن پر اللہ نے لعنت فرمائی ہے اور انھیں میں سے بعض پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی لعنت فرمائی ہے۔
Flag Counter