Maktaba Wahhabi

220 - 338
بِاٰیَۃٍ کَمَآ اُرْسِلَ الْاَوَّلُوْنَ} [الأنبیاء: ۵] ’’بلکہ (ظالم) کہنے لگے کہ (یہ قرآن) پریشان (باتیں ہیں جو) خواب (میں دیکھ لی) ہیں (نہیں ) بلکہ اس نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے (نہیں ) بلکہ یہ (شعر ہے جو اس )شاعر (کا نتیجۂ طبع) ہے تو جیسے پہلے (پیغمبر نشانیاں دے کر) بھیجے گئے تھے (اُسی طرح) یہ بھی ہمارے پاس کوئی نشانی لائے۔‘‘ اور اسی سورت میں ارشادِ الٰہی ہے: { لَقَدْ اَنْزَلْنَآ اِلَیْکُمْ کِتٰبًا فِیْہِ ذِکْرُکُمْ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ} [الأنبیاء: ۱۰] ’’ہم نے تمھاری طرف ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں تمھارا تذکرہ ہے، کیا تم نہیں سمجھتے؟‘‘ تاہم اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام کا مذاق اڑانے والوں کو پکڑا اور قرار واقعی سزا دے کر انھیں کیفر کردار تک پہنچایا۔ چنانچہ اسی سورت میں آگے چل کر ارشاد فرمایا: { وَ لَقَدِ اسْتُھْزِیَٔ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِکَ فَحَاقَ بِالَّذِیْنَ سَخِرُوْا مِنْھُمْ مَّا کَانُوْا بِہٖ یَسْتَھْزِئُ وْنَ} [الأنبیاء: ۴۱]
Flag Counter