Maktaba Wahhabi

270 - 338
کے ارادے کا پتہ چل چکا تھا لہٰذا اس نے اپنے بعض مخصوص خزانوں میں مقویٔ باہ دواء ظاہر کر کے زہر چھپادیا تھا تاکہ میرے بعد وہ کھائے اور جان سے جائے اور واقعی ایسا ہی ہوا۔ اپنے باپ کے صرف چھ ہی ماہ بعد وہ بھی اس سمِّ قاتل کی وجہ سے مارا گیا اور جب وہ مرگیا تو اس کے بعد اس کا کوئی بھائی باقی نہ بچا کیونکہ حکومت و اقتدار کے لالچ میں اس نے اپنے تمام بھائیوں کو مروا دیا ہوا تھا، لہٰذا حکومت کو اپنے ہی خاندان میں رکھنے کے لالچ میں آکر انھوں نے اب اس کی بہن پورن کو حاکم بنادیا۔ اسی بات کو سن کر صحیح بخاری، ترمذی و نسائی اور مسند احمد کی حدیث کی رو سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ((لَنْ یُّفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَہُمْ اِمْرَأَۃً)) [1] ’’وہ قوم ہرگز فلاح نہیں پائے گی جس نے اپنی باگ ڈور کسی عورت کے ہاتھ میں دے دی۔‘‘ خسرو پرویز، کسرائے ایران، نصف مشرقی دنیا کا بادشاہ تھا۔ زردشتی مذہب رکھتا تھا۔ حضرت عبد اللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ اس کے پاس نامۂ مبارک لے گئے تھے۔ نامۂ مبارک کی نص یہ ہے: (( بِسْم اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ، مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُوْلِ اللّٰہِ اِلٰی کِسْرَٰی عَظِیْمِ فَارِسٍ۔ سَلَامٌ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدَٰی وَ آمَنَ بِاللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ وَ أَشْہَدُ أَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ وَ أَدْعُوْکَ بِدِعَایَۃِ اللّٰہِ فَاِنِّیْ أَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ اِلٰی النَّاسِ کَافَّۃً لِأُنْذِرَ مَنْ کَانَ حَیًّا وَ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلٰی الْکَافِرِیْنَ۔ فَأَسْلِمْ تَسْلَمْ فَاِنْ أَبَیْتَ فَاِنَّ اِثْمَ الْمَجُوْسِ عَلَیْکَ)) [2]
Flag Counter