Maktaba Wahhabi

66 - 253
(إِنَّ اللّٰهَ اصْطَفَىٰ آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِينَ ﴿٣٣﴾ ذُرِّيَّةً بَعْضُهَا مِن بَعْضٍ ۗ وَاللّٰهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿٣٤﴾) (سورۃ آل عمران: آیت 33، 34) یعنی: ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام)، نوح (علیہ السلام)، ابراہیم (علیہ السلام) اور آل عمران کو جہان والوں پر چن لیا، یہ سب آپس میں ایک دوسرے کی نسل میں سے ہیں اور اللہ تعالیٰ سننے والا جاننے والا ہے۔‘‘ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (وَاذْكُرْ عِبَادَنَا إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ أُولِي الْأَيْدِي وَالْأَبْصَارِ ﴿٤٥﴾ إِنَّا أَخْلَصْنَاهُم بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِ ﴿٤٦﴾ وَإِنَّهُمْ عِندَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْأَخْيَارِ ﴿٤٧﴾) (سورۃ ص: آیت 45 تا 47) یعنی: ’’ہمارے بندوں ابراہیم، اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) کا تذکرہ بھی کیا کرو، جو ہاتھوں اور آنکھوں والے تھے (یعنی بصیرت والے اور دین کی تائید کرنے میں بڑے قوی تھے) ہم نے انہیں ایک خاص بات یعنی آخرت کی یاد کے لئے مخصوص کر دیا تھا، یہ سب ہمارے منتخب بہترین انسان تھے‘‘ ارشاد باری تعالیٰ ہے:(وَاتَّخَذَ اللّٰهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا) (سورۃ النساء: آیت 125) یعنی: ’’اور اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اپنا خلیل بنا لیا‘‘۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:(وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّىٰ ﴿٣٧﴾) (سورۃ النجم: آیت 37) یعنی: ’’اور ابراہیم (علیہ السلام) بڑے ہی وفادار تھے۔‘‘ ارشاد باری تعالیٰ ہے:(إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا ﴿٤١﴾) (سورۃ مریم: آیت 41) یعنی: ’’بلاشبہ ابراہیم (علیہ السلام) بہت سچے نبی تھے‘‘۔
Flag Counter