Maktaba Wahhabi

67 - 253
ارشاد باری تعالیٰ ہے: (إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَأَوَّاهٌ حَلِيمٌ ﴿١١٤﴾) (سورۃ التوبہ: آیت 114) ارشاد باری تعالیٰ ہے:(إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَحَلِيمٌ أَوَّاهٌ مُّنِيبٌ ﴿٧٥﴾) (سورۃ ھود: آیت 75) یعنی: ’’بیشک ابراہیم (علیہ السلام) بڑے ہی نرم دل، بردبار اور اللہ کی طرف رجوع کرنے والے تھے‘‘۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:(وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ ﴿١٠٨﴾) (سورۃ الصافات: آیت 38) یعنی: ’’اور ہم نے آپ (علیہ السلام) کا ذکر پچھلوں میں باقی چھوڑا‘‘۔ قرآنی آیات کے علاوہ احادیث نبویہ میں بھی جناب ابراہیم (علیہ السلام) کا روح پرور تذکرہ اور ان کی عظمت و بزرگی کا ذکر بڑے ہی شرح و بسط کے ساتھ موجود ہے، ہم اختصار کو ملحوظ رکھتے ہوئے صرف دو احادیث مبارکہ کا اندراج کرتے ہیں: (عن أنس بن مالك جاءَ رَجُلٌ إلى رَسولِ اللّٰهِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقالَ: يا خَيْرَ البَرِيَّةِ فَقالَ رَسولُ اللّٰهِ صلي اللّٰه عليه وسلم : ذاكَ إبْراهِيمُ عليه السَّلامُ) [1] ترجمہ: ’’سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے پوری مخلوق میں سے بہترین۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تو سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہیں‘‘۔ (عن كعب بن عجرة: قَالَ: سَأَلْنا رَسولَ اللّٰهِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَقُلْنا: يا رَسولَ اللَّهِ، كيفَ الصَّلاةُ علَيْكُم أَهْلَ البَيْتِ، فإنَّ اللّٰهَ قدْ عَلَّمَنا كيفَ نُسَلِّمُ علَيْكُم؟ قالَ: قُولوا: اللَّهُمَّ صَلِّ على مُحَمَّدٍ وعلى آلِ مُحَمَّدٍ، كما صَلَّيْتَ على إبْراهِيمَ، وعلى آلِ إبْراهِيمَ، إنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بارِكْ على مُحَمَّدٍ وعلى آلِ مُحَمَّدٍ، كما بارَكْتَ على
Flag Counter