Maktaba Wahhabi

189 - 263
ہو یا کہیں دور موجود ہو تو اس سے غائبانہ دعا کی درخواست کرنا اس خیال سے کہ وہ جانتا ہے یہ ہرگز جائز نہیں۔ الاستعانة بمخلوق وجعلوه وسیلة بمعنی طلب الدعاء منه لا شک فی جو ازه ان کان المطلوب منه حیا۔ واما اذا کان المطلوب منه میتا او غائبا فلا یستریب عالم انه غیر جائز وانه من البدع التی لم یفعلها احد من السلف۔ ولم یرو عن احد من الصحابة رضی اللّٰه عنہ وهم احرص الناس علی کل خیر۔ انه طلب من میت شیئا الخ[1] حدیثوں میں وارد ہے کہ لوگ حضرت نبی کریم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ سے دعا کی درخواست کیا کرتے تھے لیکن حضور(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی وفات کے بعد کسی ایک صحابی سے بھی صحیح سند کے ساتھ ثابت نہیں کہ اس نے آپ کی قبر مبارک پر جا کر دعا کی درخواست کی ہو۔ قرآن مجید کی آیت ” وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ الایة[2]سے زندگی میں دعا کرانا مقصود ہے۔ اہل بدعت نے اس آیت سے استدلال کیا ہے کہ حضرت نبی کریم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)اور اولیاء کرم کی قبروں پر جا کر اور ان کو مخاطب کر کے ان کا وسیلہ پکڑنا جائز ہے۔ اگر اس طرح قبر پر جا کر وسیلہ پکڑنا جائز ہوتا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت عباس(رضی اللہ عنہ)کی دعا سے وسیلہ نہ پکڑتے بلکہ سیدھےحضور(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی قبر مبارک پر جا کر آپ سے دعا کی درخواست کرتے۔ صحیح بخاری میں ہے جب بارش نہ ہوتی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو باہر لے جاتے دوسرے مسلمان بھی ہوتے تو حضرت عمر اللہ سے التجا کرتے۔ اللّٰهم انا کنا نتوسل الیک بنبیک(صلی اللّٰه علیہ وسلم)فتسقینا وانا نتوسل الیک بعم نبیک فاسقنا فیسقون۔ اللہ پہلے ہم تیرے پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے توسل سے بارش مانگتے تھے تو تو بارش برساتا تھا اب ہم تیرے پیغمبر کے چچا کے توسل سے بارش کی دعا مانگتے ہیں۔ تو اس سے معلوم ہوا کہ حضور(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی دعا سے توسل اگر وفات کے بعد بھی جائز ہوتا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس اعلی توسل کو چھوڑ کر حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی دعاء سے توسل نہ کرتے۔ لو کان التوسل به(علیه الصلوة والسلام)بعد انتقاله من هذه الدار لما عدلوا الی غیره الخ[3]حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے توسل کا مطلب یہ ہے کہ وہ دعا کرتے تھے اور دوسرے لوگ آمین کہتے تھے۔ ان العباس کان یدعو وهم یومنون لدعائه حتی سقوا [4]
Flag Counter