Maktaba Wahhabi

180 - 342
47۔اللہ کے رسول! ہم پر احسان فرمائیے… بنو ہوازن طائف اور اس کے گرد و نواح کے رہنے والے اصلی عرب تھے۔ آج بھی اس قبیلہ کی اولاد ’’ العتیبی‘‘ کے نام سے بڑی مشہور و معروف ہے۔ بلکہ میرے ایک ’’ العتیبی‘‘ دوست کے مطابق سعودی عرب کا سب سے بڑا قبیلہ یہی ہے۔ یہ قبیلہ طائف سے لے کر ریاض کے علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔ غزوئہ حنین میں بنو ہوازن اور ثقیف پیش پیش تھے۔ بنو ہوازن سے تعلق رکھنے والا مالک بن عوف اس فوج کا سپہ سالار مقرر ہوتا ہے۔ اس کی رائے تھی کہ بال بچے اور تمام جانور ساتھ لے کر چلیں تاکہ بھاگنے کا تصور ہی نہ رہے۔ ہر چند کہ اس رائے کی اسی قبیلے کے ایک بہادراور تجربہ کار شخص درید بن صمہ نے شدید مخالفت کی مگر وہ نہایت بوڑھا ہو چکا تھا، اس لیے اس کی بات نہ مانی گئی۔
Flag Counter