Maktaba Wahhabi

185 - 342
48۔جو چیز تمہاری ہے ہی نہیں اس میں نذر کیسی؟!! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق صرف مسلمانوں یا عامۃ الناس ہی کے لیے نہیں تھا بلکہ آپ کے اخلاق اور آ پ کی رحمت سے حیوانات اور شجر و حجر بھی استفادہ کرتے تھے۔ آئیے حیوان کے ساتھ آپ کی رحمت کے حوالے سے ایک واقعہ پڑھتے ہیں: ایک مرتبہ مدینہ طیبہ پر دشمنوں نے شب خون مارا اور جاتے وقت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی لے گئے اور ایک انصاری عورت کوبھی قیدی بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اس اونٹنی کا نام ’’العضباء‘‘ تھا اور یہ بہت زیادہ تیز دوڑتی تھی۔ جب کبھی اونٹوں کی دوڑ کا مقابلہ ہوتا یا لشکر کے ساتھ چلتی تو یہ سب سے آگے ہوتی، اس لیے یہ مدینہ طیبہ کے لوگوں میں بڑی مشہور تھی۔ شب خون مارنے والے لوگ جب اپنی بستی میں پہنچے تو انھوں نے اس عورت کو رسیوں سے
Flag Counter