Maktaba Wahhabi

321 - 342
86۔نواسوں کے ساتھ حسن سلوک قارئین کرام! سیرت کی کتابوں کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کے رسول کی زندگی نہایت سادہ تھی۔ اس میں تکبر، فخراور نمود و نمائش کا کوئی عنصر نہ تھا۔ آپ اپنے نواسوں سے بے حد پیار کرتے تھے۔ کسی شخص کے ا علیٰ اخلاق کو جانچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ دیکھا جائے اس کا گھر والوں کے ساتھ رویہ اور سلوک کیسا ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے: (خَیْرُکُمْ خَیْرُکُمْ لِأَہْلِہِ وَأَنَا خَیْرُکُمْ لِأَہْلِي) ’’تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہترین ہو اورمیں اپنے گھروالوں کے لیے تم سب سے بڑھ کر اچھا ہوں۔‘‘، ،جامع الترمذي، حدیث:3895، و سنن ابن ماجہ، حدیث:1977۔
Flag Counter