Maktaba Wahhabi

242 - 342
چار افراد پر مشتمل یہ قافلہ جب ام معبد کے خیمے پر آیاتو انھوں نے ام معبد سے گوشت اور کھجوروں کے بارے میں پوچھااور کہا:ہم کچھ سامان خورو نوش خریدناچاہتے ہیں۔ ان دنوں یہاں قحط سالی تھی۔ اس خاتون کے پاس فروخت کرنے یا ضیافت کرنے کے لیے کچھ نہ تھا۔ کہنے لگی:اگر میرے پاس کچھ ہوتاتو آپ لوگوں کی میزبانی میں تنگی محسوس نہ کرتی۔ بکریاں بھی دور نکلی ہوئی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیمے کے پاس ایک بکری دیکھی تو پوچھا:(مَاہٰذِہِ الشَّاۃُ یَا أُمَّ مَعْبَدٍ) ’’ام معبد! یہ بکری یہاں کیسے؟‘‘ ام معبد کہنے لگیں کہ یہ کمزوری کی و جہ سے ریوڑ کے ساتھ نہ جا سکی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:(فَھَلْ بِھَا مِنْ لَبَنٍ) ’’کیا یہ دودھ دے سکتی ہے؟‘‘ ام معبد بولیں:یہ بہت لاغر ہے ، دودھ نہیں دے سکتی۔ قارئین کرام! ذرا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کو دیکھیے کہ آپ ام معبد سے پوچھ رہے ہیں:(أَتَأْذَنِینَ أَنْ أَحْلِبَھَا) ’’کیا آپ اجازت دیں گی کہ میں اس کا دودھ دوہ لوں؟‘‘ ام معبد کہنے لگیں:میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، کیوں نہیں؟ اگر اس میں دودھ دکھائی دے رہا ہو تو ضرور نکال لیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ساتھیوں کو اشارہ کیا کہ بکری کو قریب کریں۔ اللہ کا نام لیا، اس کے تھن کو ہاتھ لگایا اور برکت کی دعا فرمائی۔ بکری نے اپنی دونوں ٹانگیں پھیلا دیں، جگا لی کرنے لگی اور دودھ اتار دیا۔ آپ نے ام معبد سے کہا کہ ’’بڑا سا برتن لاؤ۔‘‘ وہ ایک بڑا برتن لائیں جو ایک جماعت کو سیر کرنے کے لیے کافی تھا۔ اللہ کے
Flag Counter