Maktaba Wahhabi

327 - 342
صحیح مسلم کی حدیث نمبر:1658میں ہے:ابو علی سوید بن مقرن کہتے ہیں:مجھے بخوبی یاد ہے کہ ہم سات بھائی تھے۔ ہماری خدمت کرنے والی ایک ہی لونڈی تھی۔ ایک مرتبہ میرے چھوٹے بھائی نے اسے تھپڑ مار دیا تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ اسے آزاد کردو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’بیوہ اور مسکین کو کما کر دینے والا مجاہد فی سبیل اللہ کی طرح ہے یا اس شخص کی طرح جو بلا ناغہ روزے رکھتا اور ساری رات قیام کرتا ہے۔‘‘، ، صحیح البخاري، حدیث:5353۔ ارشاد فرمایا:(اِبْغُونِي الضُّعَفَائَ فَإِنَّمَا تُنْصَرُونَ وَتُرْزَقُونَ بِضُعَفَائِکُمْ) ’’میرے لیے کمزور لوگوں کو تلاش کیا کرو۔ یاد رکھو انھی کمزوروں کی وجہ سے تمھیں رزق دیا جاتا اور تمھاری مدد کی جاتی ہے۔‘‘، ، صحیح البخاري، حدیث:2896، و سنن أبي داود، حدیث:2594۔ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے دل کے سخت ہونے کی شکایت کی تو آپ نے ارشاد فرمایا:’’اگر تم دل نرم کرنا چاہتے ہو تو کسی مسکین کو کھانا کھلایا کرو یا کسی یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا کرو۔‘‘، ، مسند أحمد:263/2۔
Flag Counter