Maktaba Wahhabi

104 - 208
یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے لہٰذا اس اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے بھی ایک بیان جاری کردیا جس میں قذافی کے مزاعم و شبہات اور اشکالات و اعتراضات کا منہ توڑ جواب دیا۔ 2 صومالیہ میں کیمونسٹوں نے وراثت اور بعض دیگر اسلامی وخانگی احکام و مسائل کو ختم کرکے ان کی جگہ مارکسی جاہلانہ نظام کو لانے کی کوشش کی تو مقدیشو کے علماء حق نے ان کے خلاف آواز اٹھائی جس پر ان ظالموں نے دس علماء کو زندہ جلاکر خاکستر کردیا اور کتنے ہی دوسرے علماء کو قید میں ڈال دیا۔ ان واقعات کا شیخ کے دل پر بڑا اثر ہوا اور انھوں نے ان کے بارے میں بڑی جرأت و شجاعت کا مظاہرہ کیا اور ان کے کرتوتوں کو عالمِ اسلام کے سامنے کھول کر رکھا اور بیچ چوراہے ان کے نظام کا بھانڈا پھوڑ د یا۔ 3 اسی طرح موصوف کبھی موسکو (روس) کی تابع اسلامی ریاستوں (خصوصاً چیچنیا) کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف کچھ لکھتے، کبھی یورپ کے بوسنیا ہرزی گوینا کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے نظر آتے، کبھی اریٹیر یا، کبھی افغانستان، کبھی برما اور کبھی کشمیر کے مسلمانوں کے لیے ہلکان ہوئے جاتے، ان کے لیے عالمِ اسلام کے نام تعاون کرنے کی سفارشیں کرتے، خط لکھتے اور دامے درمے قدمے سخنے ان کا تعاون کرتے تھے۔ 4 معروف تفسیر ’’في ظلال القرآن’‘کے مفسّرسیّد قطب شہید اور ان کے ساتھیوں کو پھانسی کی سزا دی گئی تو آپ اس کے خلاف بہت لڑے۔ اپنے غیض و غضب کا اظہار کرنے کے لیے مصری حکومت کو پہلے ایک خط بھیجا اور پھر ایک برقیہ ارسال کروایا اور جب برقیہ تیار ہوکر آیا تو اس کے آخر میں آپ نے سورۂ نساء کی آیت (۹۳) بھی لکھوائی :
Flag Counter