Maktaba Wahhabi

56 - 208
20۔ فتاویٰ المرأۃ لابن باز و اللجنۃ الدائمۃ(جمع و ترتیب : شیخ محمد المسند) اس کااردو ترجمہ بنام ’’فتاویٰ برائے خواتین‘‘ شائع ہو چکا ہے طبع دار السلام (مختصر)وطبع دار الداعی (مفصل) الریاض۔ 21۔ فتاویٰ مہمۃ تتعلق بالحج و العمرۃ۔ (اس کا بھی اردو ترجمہ شائع ہوچکا ہے) 22۔ فتاویٰ و تنبیہات و نصائح۔ (اس کا اردو ترجمہ بھی دار السلام الریاض نے چھاپ دیا ہوا ہے) 23۔ الفوائد الجلیۃ في المباحث الفرضیۃ (علمِ وراثت)۔ 24۔ مجموع فتاویٰ و مقالات متنوعۃ(جمع و ترتیب: الدکتور محمد بن سعد الشویعر طبع دار الافتاء۔ اس کی ستائیس ضخیم جلدیں چھپ چکی ہیں اور آگے کام جاری ہے جو کئی جلدوں میں مکمل ہوگا)۔ 25۔ مجموعۃ رسائل في الطہارۃ و الصلاۃ و الوضوء۔ 26۔ مجموعۃ الفتاویٰ و الرسائل النسائیۃ۔ 27۔ نقد القومیۃ العربیۃ علـٰی ضوء الإسلام و الواقع۔ 28۔ وجوب الأمر بالمعروف و النہي عن المنکر۔ 29۔ تحقیق و تعلیق فتح الباري۔ 30۔ شرح ثلاثۃ الأصول۔ ’’ثلاثۃ الأصول‘‘ یا ’’الأصول الثلاثۃ‘‘ یہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب کی تألیف ہے، اس کا اردو ترجمہ بھی راقم الحروف نے’’دین کے تین اہم اصول’‘کے نام سے کیا ہے جسے پہلے حافظ محمد اسلم صاحب نے شائع کیا اور پھر سعودی حکومت اور متعدد سعودی اداروں نے اسے بار بار شائع کیا۔ اب اس کا ایک ایڈیشن مکتبۂ کتاب و سنت ریحان چیمہ نے بھی شائع کر دیا ہے۔
Flag Counter