Maktaba Wahhabi

94 - 208
جمعرات کو ہوتے اور جن دنوں آپ طائف میں ہوتے وہاں پر سوموار اور جمعرات کی فجر کو درس دیا کرتے تھے۔ 3 مہمانوں کی تعداد چاہے کتنی ہی کیوں نہ ہوتی دوپہر کا کھانا کھلانے میں انتہائی فیاضی و فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے تھے۔ 4 سرکاری و غیر سرکاری معاملات و مسائل حل کرنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہتا حتیٰ کہ آپ کے بعض مشیر گاڑی میں سوار ہو کر سفر کے دوران بھی کام لیتے رہتے تھے۔ 5 اتوار اور منگل کو چھوڑ کر باقی دنوں میں صبح کے وقت روزانہ فتویٰ کی دائمی کمیٹی کے اجتماعات ہوا کرتے تھے جن میں آپ اپنے مہمانوں اور کام سے آنے والے دیگر لوگوں سے بھی ملتے تھے۔ 6 موصوف کو روزانہ سعودی خبر رساں ایجنسی ’’واس‘‘ سے اخباری رپورٹ مہیّا کی جاتی جس میں عالمی معاملات و حادثات کی اجمالی و تفصیلی رپورٹس ہوتیں،اسے آپ کے مشیر ڈاکٹر محمد بن سعد الشویعر پڑھ کر سنایا کرتے تھے۔ 7 شیخ ممدوح رحمہ اللہ سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق روزانہ تہجد و شب زندہ داری اور دعا نیم شبی و سحر گاہی کے عادی تھے۔ 8 شیخ جس شہر میں ہوتے وہاں دور دراز کے شہروں سے روزانہ بکثرت مہمان ملاقات کے لیے آتے اور شرفِ پذیرائی پاتے۔ 9 تقریباً روزانہ پانچ غیر مسلم آپ کے سامنے اسلام قبول کیا کرتے تھے۔ 10 سماحۃ الشیخ کے گھر میں ہزاروں نادر کتابوں پر مشتمل ایک عظیم لائبریری تھی جو بلا ناغہ آپ کی قدم بوسی کرتی تھیں۔ 11 شیخ کے جوابات اور فتاویٰ کی جمع و ترتیب کا سلسلہ شروع ہے جو بیس (۲۰)
Flag Counter