Maktaba Wahhabi

101 - 129
ہے اس کے بارے میں خود اللہ تعالی نے آگے فرما دیا)میں ان کو نکالتا ہوں ظلمت سے روشنی کی طرف مراد کفر سے ایمان کی طرف اور گناہوں سے تقوی کی طرف ہے۔ اسی لئے بعض اہل اللہ سے پوچھا گیا کہ مومن کون ہے تو ارشاد فرمایا۔ من جتبعل معاصی جو گناہ سے بچتا ہے وہ مومن ہے اسی طرح ایک اور جگہ مومنین کی صفات بیان کرتے ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ وَالْمُوْمِنُوْنَ وَالْمُوْمِنَاتُ بَعْضُھُمْ اَوْلِیَائُ بَعْض مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ ہمدرد اور خیر خواہ ہیں۔ یَأْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ۔ اچھی باتوں کی تعلیم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں۔ وَیُقِیْمُوْنَ الصَّلوٰۃَ اور نماز کی پابندی رکھتے ہیں وَیُقِیْمُوْنَ الزَّکٰوۃَ اور زکوۃ دیتے ہیں بڑی محنت سی مال کماتے ہیں مشقت سے سال بھر تک حفاظت کرتے ہیں پھر اس کی زکوۃ قاعدہ سے نکالتے ہیں ۔ وَیُطِیْعُوْنَ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہ اور اللہ اور اس کے رسول کا کہنا مانتے ہیں کہنا ماننے کا کیا مطلب؟ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم معلوم ہو جائے تو خوش دلی سے عمل کرتے ہیں خوشی خوشی عمل کرتے ہیں ۔
Flag Counter