Maktaba Wahhabi

39 - 129
٭ اللہ وہ ہے جو لوازماتِ مادہ سے برتر و اعلیٰ ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے جو زمان و مکان کے احاطہ سے ارفع و بلند ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے جو ذوی العقول کے وہم و گمان فہم ادراک سے بالاتر ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے جس کی ذات عقول سے محجوب ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے جس کے نور کا انکشاف ارواح نوریہ کے ستر کبریٰ ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے جس کا کمال ہی ناقصین کیلئے حجب ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے کہ سب اس کے محتاج ہیں۔ ٭ اللہ وہ ہے کہ آفات و مصائب میں اُسی کی جانب باز گشت کی جاتی ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے کہ تضرع والحاج ہی کے ذریعے سے ہماری رسائی اس کی آستان تک ہوسکتی ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے جو خوف و ہراس کے وقت بندوں کی پناہ ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے جو تمام عالم کی تکیہ گاہ ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے جس کی حفاظت میں تمام مخلوق اپنے اپنے اعداد کی دستبرد سے محفوظ ہے۔ ٭ اللہ وہ ہے جس کے سوا اور کسی کو الوہیت کا شائبہ بھی حاصل نہیں۔ ٭ اللہ ہی ہے جو دین خالص کا ملک ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جو محبت خالص کا شایان ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے آسمانوں اور زمین کے خزائن اس کے قبضہ میں ہیں۔ ٭ اللہ ہی ہے جس کو ارض و سماء کی وراثت حاصل ہے۔ ٭ اللہ ہی سے جو دلوں کی چھپی ہوئی اور سینوں میں ڈھکی ہوئی باتوں کو جانتا ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جو تحت اثریٰ اور فوق ثریا کے غیور پر عالم ہے۔
Flag Counter