Maktaba Wahhabi

69 - 129
آئے ہاتھ سے ایسا کام کیوں ہو روش ایسی کیوں ہو جس سے اس کو تکلیف ہو جن کو ہم نے آگے کھڑا کر دیا ہے۔ وہ بھی اُسی طرح محبوب ہیں اور جو ہمارے پیچھے ہیں وہ بھی اسی طرح محبوب ہیں یہ محبت کا رشتہ ہے اب کوئی آگے چلنے والا یہ حق تو نہیں رکھتا کہ وہ کہہ سکے کہ میں تمہاری جان و مال ، والدین سب سے پیارا ہوں یہ مقام تو صرف اللہ کے رسول کیلئے لیکن اسی کا کچھ حصہ کہیں نہ کہیں تو آئے گا جس سے جماعتیں مضبوط ہونگی اور ایران اور روم فتح کرنے کے قابل ہونگے۔ خشک احتساب جماعتوں کو صحیح تو رکھ سکتا ہے مگر اُن کے اندر سیلاب کی وہ قوت نہیں پید اکر سکتا کہ دنیا کے اُوپر چھا جائے یہ سیلاب کی قوت تو محبت ہی پیدا کر سکتی ہے اسی لئے اللہ نے رُحما کی مثال دی ہے ۔ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ مَعَہُ اَشِدَّائُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَائُ بَیْنَھُمْ (الفتح29:48) محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت اور آپس میں رحیم ہیں اس کا نتیجہ یہ تھا کہ وہ بیج کو نپل بنی"درخت درخت بنا اور پھر تناور درخت بن گیا آپس میں محبت اور رحمت پر مبنی اس کی اینٹیں ایک دوسرے کے ساتھ آپس میں محبت کے سیمنٹ سے جڑی ہوئی ہمیں وہی جماعت اس قابل ہے کہ اس کا ننھا منا بیج تناور درخت بن جائے عام انسان ، ہر انسان جس کو اللہ نے پیدا کیا، گوشت پوست کا انسان جس کے اندر اس نے اپنی روح پھونکی (نفختُ فِیْہِ مِنْ رُّوْحِیْ) ہر انسان جو گناہ گار ہے اس کا گناہ آپ کو کتنا ہی ناپسند کیوں نہ ہو نفرت کا مستحق نہیں ہے۔ گناہ گار بھی آتے تھے جانی دُشمن بھی آئے چچا کا کلیجہ چبانے والے بھی آئے ۔ مکے کے پورے13سال گالیاں دینے والے راہ میں کانٹے بچھانے والے بھی آئے مرد بھی آئے عورتیں بھی آئیں بیٹی کے اُوپر برچھی مارنے والا جس کے نتیجے میں اُن کا اسقاط حمل ہو گیا سب کو گلے سے لگالیا اور سب سے کہا کہ آؤ آج سے تم میرے بھائی ہو اور وہی پھر قوت بن گئی وہ چند افراد کی قوت نہیں تھی مہاجرین و انصار نے ساری دنیا فتح کی وہ تو لیڈر تھے قائد تھے وہ آگے چلنے والے تھے انسانی قوت تو ان سے آئی جن کے دلوں کو اُونٹ
Flag Counter