Maktaba Wahhabi

86 - 129
نفس ہے جو تمہیں برے کاموں میں مبتلا کر کے ذلیل و خوار بھی کرتا ہے اور طرح طرح کی مصیبتوں میں گرفتار کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ نے داؤد علیہ السلام سے فرمایا کہ یَادَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰکَ خَلِیْفَۃً فِی الْاَرْضِ فَاحْکُمْ بَیْنَ النَّاسِ وَلَا تَتَّبِعِ الْھَوٰی فَیُضِلَّکَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہ۔ اے داؤد علیہ السلام ہم نے آپ کو زمین پر اپنا خلیفہ بنایا ہے تو مخلوق میں سچائی کا فیصلہ کیجئے اور خواہش و ھویٰ کی اتباع نہ کریئے کہ یہ آپ کو خدا کے راستہ سے بھٹکا دے گی ۔ ایک اور جگہ ارشادِ باری ہے ۔ وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ وَنَھَی النَّفْسَ عَنِ الْھَوٰی فَاِنَّ الْجَنَّۃَ ھِیَ الْمَأْوٰی نفسِ جہاد سب سے بڑا مجاہدہ حق تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں۔ 1۔ وَالَّذِیْنَ جَاھَدُوْا فِیْنَا لَنَھْدَیَنَّھُمْ سُبُلَنَا جو لوگ ہمارے قرب کے لئے جدوجہد کرتے ہیں ہم ان کو اپنے قرب کی طرف لے جاتے ہیں حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا المجاھد من جاھد نفسہ فی اللّٰه ……(ترمذی بیہقی۔ مشکوۃ) مجاہد وہ ہے جو اللہ کی اطاعت کی لئے اپنے نفس سے جہاد کرتا ہے۔ جہاد کی تین قسمیں ہیں۔ 1۔ ظاہری دُشمن سے جہاد 2۔ شیطان کے ساتھ جہاد 3۔ نفس کے خلاف جہاد اور یہ تینوں اقسام اس ارشاد باری تعالیٰ سے مراد ہو سکتی ہیں۔ وَجَاھِدُوْا فِی اللّٰہِ حَقَّ جِھَادِہٖ ……(حج78) اللہ تعالی کی راہ میں سر توڑ کوشش کرو جس طرح کوشش کرنے کا حق ہے۔
Flag Counter