Maktaba Wahhabi

90 - 129
یہی غم اللہ تعالی کو پسند ہے۔ ان اللّٰه تعالی یحب کل قلب حزین اللہ تعالی ہر غمگین دل کو پسند فرماتا ہے کس لئے دل غمگین ہو؟ مراد یہ ہے کہ وہ دل آخرت کے خوف اور اللہ کے ڈر کی وجہ سے غمگین ہو اس کا دل پسندیدہ ہے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان الہ فی الجنۃ درجۃ لا یبانھا الا اصحاب الھوم جنت میں ایک ایسا درجہ ہے جس کو غم و اندوہ والے کے سوا کوئی نہیں پا سکے گا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم اپنے نفس کا محاسبہ کیا کرو پہلے اس سے کہ تم سے حساب لیا جائے اور اپنے نفسوں کا وزن کیا کرو پہلے اس سے کہ تمہارا (قیامت میں) وزن کیا جائے کیونکہ آج کا حساب کر لینا آسان ہے۔ قیامت کے دن حساب دینے سے اور خود کو بڑی پیشی کیلئے سنوار لو جس دن تم پیش کیئے جاؤ تم سے کوئی غلطی تم سے پوشیدہ نہیں رہے گی۔ (حوالہ ) جس اِنسان کا نفس وزنی ہو جائے وہ شہوات کا قیدی ہو جاتا ہے اور خواہشات کی جیل میں قید ہو جاتا ہے اللہ تعالی اس کے دل پر فوائد فیوض و برکات کے نزول کو حرام کر دیتے ہیں۔ اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے کلام سے نہ لذّت پا سکتا ہے نہ اِس پر عمل کر سکتا ہے۔ اگرچہ اس کا مذاکرہ اس کی زبان پر کثرت سے ہو۔ اللہ تعالیٰ سے دُعاگو ہوں کہ وہ ہمیں اپنے نفس کو قرآن و سنت کے تابع بنائے۔ دردِ دل کے واسطے پید اکیا اِنسان کو ورنہ طاعت کے لیئے کچھ کم نہ تھے کرو بیاں (بہلوی)
Flag Counter