Maktaba Wahhabi

259 - 342
تھا، اس بچے کی خوش قسمتی کے کیا کہنے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تیمار داری کے لیے تشریف لائے ہیں۔ یہ چارپائی پر لیٹا ہوا ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کے سرہانے بیٹھ جاتے ہیں۔ اسے شفقت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ اس کا حال پوچھتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوگیا کہ اس بچے کاآخری وقت آ چکا ہے۔ اس پر نزع کا عالم طاری ہے۔ ذرا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی لوگوں سے محبت اور خیر خواہی ملاحظہ کریں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ یہ لڑکا دنیا سے جا رہا ہے ۔ ہو سکے تو اسے عذاب جہنم سے بچانے کی کوشش کی جائے۔چنانچہ ا س کی زندگی کا چراغ گل ہونے سے قبل اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکے کو مخاطب کیا اور فرمایا:(یَا فُلاَنُ قُلْ:لَا إِلَہَ إِلَّا اللّٰهُ) ’’اے بچے! لا الہ الا اللّٰه کہہ دو۔‘‘
Flag Counter