Maktaba Wahhabi

272 - 342
سیدنا عبدالرحمن بن خباب سُلَمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ’’جیش العسرۃ‘‘ کے متعلق خرچ کرنے کی ترغیب دلا رہے تھے تو میں اس وقت وہاں موجود تھا۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کی:اللہ کے رسول! میں ایک سو اونٹوں کا مع ساز و سامان ذمہ لیتا ہوں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی میں اپنے ساتھیوں کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی پھر ترغیب دلا رہے ہیں کہ اللہ کی راہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لو۔ ایک مرتبہ پھر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کرعرض کرتے ہیں:اللہ کے رسول! میں ایک سو اونٹ مزید مع ساز و سامان مجاہدین کے لیے پیش کرتا ہوں۔ قارئین کرام! دو سو اونٹ مع سامان کوئی معمولی عطیہ نہ تھا۔ مگر اس غزوہ کے لیے تو بہت زیادہ سامان، اونٹ ، گھوڑے اور نقد مال درکار تھا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پھر ساتھیوں کو ترغیب دلا رہے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوتے ہیں۔ وہ مزید ایک سو اونٹوں کا عطیہ دے رہے ہیں۔ اللہ کے رسول! اب میری طرف سے تین سو اونٹ پیش خدمت ہیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بار بار لوگوں سے خرچ کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اونٹوں میں اضافہ کرتے چلے جاتے ہیں۔ صرف اونٹ ہی نہیں بلکہ سو گھوڑے بھی بطور عطیہ دیے جا رہے ہیں۔ عبدالرحمن بن خباب سُلَمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے دیکھا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم منبر کی سیڑھی سے نیچے اترتے ہوئے اپنے ساتھی کی اس طرح حوصلہ افزائی فرما رہے ہیں:
Flag Counter