Maktaba Wahhabi

273 - 342
(مَا عَلَی عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ ھٰذَا) ’’عثمان آج کے بعد جو بھی عمل کرے اس پر کوئی گرفت نہیں‘‘۔ آپ پھر فرما رہے ہیں:(مَا عَلَی عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ ھٰذَا) ’’عثمان آج کے بعد جو بھی عمل کرے اس پر کوئی گرفت نہیں‘‘۔ قارئین کرام! سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اپنے قائد کی طرف سے حوصلہ افزائی اور جنت کی خوش خبری ملی ہے۔ یہ کوئی معمولی پذیرائی تو نہ تھی ۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اپنے گھر تشریف لے جاتے ہیں۔ اپنی چادرمیں ایک ہزار دینار ڈالتے ہیں اور انہیں لے کر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لے کر الٹنا پلٹنا شروع کیا۔ اور پھر اپنے ساتھی کو یہ اعزاز دیا کہ ارشاد فرمایا: (مَا ضَرَّ ابْنَ عَفَّانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ الْیَوْمِ) آج کے بعد عفان کا بیٹا (عثمان رضی اللہ عنہ ) جو کام چاہے کرے، اسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ سیرت نگاروں کے مطابق سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے غزوۂ تبوک میں نو سو اونٹ ‘ سو گھوڑے اور ایک ہزار دینار نقد
Flag Counter