Maktaba Wahhabi

100 - 295
’’وکان من العلماء الربانیین،عالماً عاملاً،خاشعاً متواضعاً،رقیق القلب،سریع الدمعۃ،کثیر البکاء،سخیاً،صاحب إیثار و کرم وبر بطلبۃ العلم،بعیداً عن التکلف فيالملبس،والماکل والمظہر والمخبر،زاہدا متقللا من الدنیا،قانعا بالیسیر،زاہدا في المناصب والرواتب الکبیرۃ،مکبا علی العلم والتالیف والمطالعۃ،کثیر الصمت،کف بصرہ في آخر عمرہ،ثم عاد بعملیۃ القدح،واعترتہ الأمراض الأخری‘‘ (نزھۃ الخواطر: ۸/۲۴۳) ’’آپ علماے ربانیین میں سے اورعالم باعمل تھے۔خشوع و خضوع اور تواضع والے تھے۔دل کے نرم،جلد آنسو بہانے والے اور بہت رونے والے تھے۔سخی اورایثار و کرم والے تھے۔طالب علموں کے لیے ہر طرح کی بھلائی کرنے والے،کھانے اور پینے کے معاملے میں ہر تکلف سے دور خود کو ظاہر کرنے سے کنارہ کش تھے۔آپ دنیا میں بہت ہی کنارہ کش اور کمی والے تھے اور تھوڑے ہی پر قناعت کرنے والے تھے۔آپ بڑے عہدے اور بڑی تنخواہوں کے خواہش مند ہرگز نہ تھے۔آپ ہر وقت طلبِ علم،تالیفِ کتب اور مطالعہ میں لگے رہتے۔ہر حال میں اللہ کو یاد رکھتے۔دل کے صاف،زبان کے بہت پاک،خاموش رہنے والے تھے۔آخری عمر میں آپ کی نظر بند ہوگئی،جو اپریشن کے عود کر آئی اور دوسرے مرض آپ کو لاحق ہو گئے۔‘‘ تقویٰ اور خشیتِ الہٰی: مولانا قاضی اطہر مبارک پوری(المتوفی ۱۹۹۶ء)حضرت مبارک پوری رحمہ اللہ کے بارے میں لکھتے ہیں :
Flag Counter