Maktaba Wahhabi

110 - 335
مدرسہ دارالحدیث رحمانیہ دہلی: یہ مدرسہ ۱۳۳۹ھ مطابق ۱۹۲۱ء میں میرے برادرِ بزرگ جناب حاجی شیخ عبدالرحمن صاحب مرحوم ومغفور اور میری ناچیز کو ششوں سے کتاب اﷲ اور سنتِ رسول اللہﷺکی تعلیم و تبلیغ کی غرض سے قائم کیا گیا اور الحمدللہ برابر اپنے اغراض و مقاصد کو ملحوظ رکھتے ہوئے سرگرمی سے انھیں انجام دیتا رہا ہے۔ دعاہے کہ پروردگارِ عالم اس ناچیز خدمت کو قبول فرمائے اور اسے برسرِ ترقی رکھے آمین! اغراض و مقاصد مندرجہ ذیل ہیں : مقاصد: اس مدرسے میں علمِ حدیث کی تعلیم ہوگی، حتی کہ طلبا کو مع اصول و فروع کل فنونِ حدیث و قرآن میں اس قدر کافی استعداد پیدا ہو جائے کہ دقتِ نظراور مہارتِ تامہ کے حصول میں کافی مدد مل سکے، اس لیے دیگر فنون بھی تعلیم میں شامل کر دیے گئے، تاکہ ان سے مدد مل سکے اور فارغ التحصیل طلبا کتاب اﷲ اور سنتِ رسول اﷲﷺکا اجرا کر سکیں ۔ تعلیم اور درجات: 1۔ جملہ علوم و فنون مندرجہ نصاب کی تعلیم نو جماعت پر کی گئی ہے۔ 2۔ ایک سال میں ہر جماعت اپنے نصاب کی، جو فنون مختلفہ پر مشتمل ہے، تکمیل کرے گی۔ امتحانات حسبِ ذیل ہوں گے: 1۔ اول امتحان سہ ماہی دو دن میں ختم ہو جائے گا۔ مدرسین دارالحدیث پرچہ ہائے سوالات بناکر مقررہ دن میں طلبا کو دیں گے اور وقتِ مقرر کے ختم ہونے
Flag Counter