Maktaba Wahhabi

120 - 335
میں ملازمت کی ہے۔ 2۔ تعطیلات مقررہ کے علاوہ کسی ملازمِ مدرسہ کو کوئی رخصت نہیں ملے گی، اگر رخصت لے تو ایامِ رخصت کی تنخواہ وضع ہوگی۔ 3۔ میعادِ رخصت ختم ہونے کے بعد بلاحصول رخصتِ ثانیہ دیگر ایام غیر حاضری میں شمار ہوں گے، جن کی دو چند تنخواہ وضع ہوگی۔ 4۔ ایامِ رخصت کے درمیان اگر کوئی یوم یا ایام تعطیل آجائیں گے تو اختتامِ رخصت تک کل ایام رخصت میں شمار ہوں گے۔ 5۔ اگر ایامِ رخصت کے بعد کوئی تعطیل واقع ہو تو مزید رخصت بعد اختتام ایام تعطیل کے لیے حاضری لازم ہے، صرف تحریر کافی نہ ہوگی۔ اطلاعِ مدرسہ کے متعلق جملہ خط وکتابت کا پتا یہ ہے: ناظم صاحب مدرسہ دارالحدیث رحمانیہ صدربازار دہلی تمام شد۔ الراقم منشی مدرسہ ہذا ٭٭٭
Flag Counter